فرزانہ صدیقی : انسداددہشتگردی عدالت نے چودھری پرویزالٰہی کی درخواستِ ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق پرویزالٰہی جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کے مقدمے میں نامزد نہیں۔ پرویزالٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں، پرویزالٰہی کے خلاف ثبوت موجود نہیں جس سے گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے پر یقین کیا جاسکے۔ ایسا بھی کوئی ثبوت نہیں جس سے یقین کیا سکے کہ پرویزالٰہی نے ناقابلِ ضمانت جرم کیا۔ پرویزالٰہی کو شریک ملزم کے بیان پر مقدمے میں نامزد کیاگیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پرویزالٰہی سے پولیس کو کچھ برآمد نہ ہوا، پرویزالٰہی کی ضمانت بعد ازگرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔