تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

15 Sep, 2023 | 07:42 PM

روزینہ علی : آج رات    ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور  مرطوب رہنے کی توقع ہے ، پنجاب  ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،جنوب مشرقی سندھ  اور کشمیر میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ  چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  ہفتہ کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی    اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ۔چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان ہے ،خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  امکان ہے ۔کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک ، وزیرستان،میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان  ہے ۔ 

پنجاب میں سیالکوٹ، نارووال،  لاہور، قصور ،، اوکاڑہ،  بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی،  ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، میں   تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے ۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، میں   تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے ۔میانوالی، سرگودھا،خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ،بھکر،ڈیرہ غازی خان،  رحیم یار خان، راجن پور میں   تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان ہے ۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔موسیٰ خیل،بارکھان،  لسبیلہ ، ژوب، قلات ، خضدار میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور    مرطوب رہے گا،     مٹھی  ،تھر پارکر، نگر پارکر،عمر کوٹ  ،  میر پور خاص ، خیر پور اور  سانگھڑمیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان   اور کشمیر میں   تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے ۔کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان ہے۔ 

مزیدخبریں