ویب ڈیسک:ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49 اعشاریہ 5 اوور میں 259 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
جاری میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 265 رنز بناسکی، کپتان شکیب الحسن نے 80 اور توحید ردوئے 54 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
بھارت کی طرف سے شردل ٹھاکر نے 3 اور محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل میچ کے آغاز پر گفتگو کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، آج کے میچ کےلیے ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی ہیں۔