عام انتخابات کب ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

15 Sep, 2023 | 06:23 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: عام انتخابات سے متعلق اہم خبر آگئی۔ عام انتخابات جنوری کے تیسرے ہفتے میں کرانے کی تیاریاں ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں ، تیس نومبر کو حلقہ بندیاں مکمل کر لی جائیں گی، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد 54دن ہیں الیکشن ہونگے۔ الیکشن کمیشن پر کوئی دباو نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ انتخابی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق انتخابات کا شیڈول دسمبر کے پہلے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے ساتھ ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے صدر کے خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، صدر نے خط میں الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے رجوع کی تجویز دی۔

 صدر مملکت نے خط میں قومی اسمبلی انتخابات کی بات کی صوبوں کی نہیں، گورنرز صوبوں کے انتخابات کی تاریخ الگ دیں تو آئینی بحران پیدا ہوگا، صدر اور گورنرز انتخابات کی الگ الگ تاریخ دیں پھر بیک وقت الیکشن نہیں ہو سکتے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت انتخابات کی تاریخ پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دینے کیلیے آزاد ہیں، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہیں کرے گا، ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دو روز قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام نام لکھے گئے خط میں 6 نومبر 2023 کو عام انتخابات کروانے کی تجویز دی تھی۔

مزیدخبریں