ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست، شائقین کا بابر سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ

ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست، شائقین کا بابر سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرگئی۔ 

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایشیا کپ میں ایک طرف سری لنکا سے شکست کے بعد جہاں پاکستانی ٹیم کا سفر تمام ہوگیا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیے، صارفین کی جانب سے بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ 

کرکٹ شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف سوالات کیے گئے، ہر کسی نے پاکستان کی شکست پر شدید غصے کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’بابر صرف دوستیاں نبھا رہے ہیں، شاداب خان کی ون ڈے میں بالکل بھی جگہ نہی ںبنتی ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آؤٹ آف فارم شاداب سے نو اوور کروانے اور نواز کو صرف سات اوور دینے پر حیرانی ہے، کسی نے لکھا کہ آخری بال پر جو فیلڈ سیٹ کی گئی تھی وہ سمجھ سے بالاتر تھی۔

دوسری جانب پاکستان کی شکست کے بعد نئے بولر زمان خان کی روتے ہوئے تصویر بھی وائرل ہوئی ہے، جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ ’زمان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ غلط کپتان کی قیادت میں کھیل رہے ہیں۔‘

فخر زمان کو بھی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کا سامنا ہے، کسی نے کہا اوپنر اپنی وکٹ ایسے گنوا رہے ہیں جیسے سری لنکن گراؤنڈ اسٹاف کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔