ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے سائبرکرائم کی کارروائی، خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

 ایف آئی اے سائبرکرائم کی کارروائی، خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے سائبرکرائم  سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

https://c.express.pk/2023/09/2538333-fiasexualharrassment-1694781121-485-640x480.jpg

نجی ٹی وی  کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے عثمان سعید اور ذیشان  نامی  ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان سعید کو بورے والا جبکہ ذیشان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان قابل اعتراض ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہےتھے اور انہوں نے یہ مواد متاثرہ خواتین کے رشتے داروں  کو بھی بھیجا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے موبائل سے قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کیا گیا ہےا ور ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer