اورنج لائن کے چینی کنٹریکٹرز تین ماہ سے ادائیگیوں سے محروم

15 Sep, 2023 | 05:39 PM

در نایاب :  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی افسر شاہی کی کام نہ کرنے کی روش برقرار ،  اورنج لائن کے چینی کنٹریکٹرز تین ماہ سے ادائیگیوں سے محروم  ڈیڑھ ارب سے زائدرقم واجب الادا ہے۔
 ذرائع کےمطابق اورنج لائن کی آپریشنل کاسٹ کی مدمیں جون،جولائی،اگست کی ادائیگی نہیں کی گئی۔تین ماہ کی آپریشنل کاسٹ کی مد میں ایک ارب سےزائدرقم واجب الاداہے۔ ذرائع کے مطابق فروری دوہزار بائیس سے سروس لیول کے بقایا جات نو کروڑروپےہیں۔

آپریشنل کاسٹ پر مہنگائی کے اثرات کی مد میں اٹھارہ ماہ کے بیس کروڑ بھی واجب الادا ہیں ۔ اورنج لائن کے کنٹریکٹرز نے چینی حکام کے ساتھ بھی مسئلے پر بات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نگران وزیراعلٰی کے دورہ چین کے موقع پر جوائنٹ کمیٹی کے اجلاس میں معاملہ اٹھانے کا امکان ہے ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی فاسٹ ٹریک سلوشن کی بجائے روایتی افسر شاہی کی روش پر گامزن ہے ۔

مزیدخبریں