صحت سہولت کارڈ استعمال کرنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

15 Sep, 2023 | 05:00 PM

سٹی 42: صحت سہولت کارڈ استعمال کرنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری!!پنجاب حکومت کا صحت کارڈ پر احسن اقدام ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صحت سہولت کارڈ پر پروکسی میں ٹیسٹ 44 فیصد ختم کردیا ہے . جبکہ تمام علاج صحت سہلوت کارڈ پر ہر  افرد 30 فیصد ادائیگی کرکے نجی ہسپتالوں میں کرو اسکے گا. جبکہ ایمرجنسی اور جان لیوا بیماری،آن کالوجی،ڈائلسز،میڈیکل کیسس ،تھیلیسمیا کے مریض،ارتھو/نیرو (ٹرامہ کیسس صرف)  اور 65 سال سے زائد تمام افراد کارڈیالوجی کے علاوہ تمام علاج نجی ایمنلڈ ہسپتالوں سے مفت علاج کروا سکے گیں۔

اس کی تمام ادائیگی سٹیٹ لائف اف انشورنس کرے گی، جبکہ ان  پر عملدرآمد اج سے ہی شروع ہوجائے گا۔اس حوالے سے پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی نے مراسلہ بھی جاری کردیا ۔اس سے پہلے مریض کو صحت سہلوت کارڈ کی اہلیت کے لیے پی ایم ٹی سکور 44 لینا پڑتا تھا۔سٹیٹ لائف انشورنس کا نمائندہ مریض کے شناختی کارڈ سے نادرا کا ڈیٹا،فری آٹا سکیم کا ڈیٹا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا اکھٹا کرکے بناتا تھا۔

جس مریض کا ڈیٹا 44 فیصد یا اس سے کم ہوتا تو وہی صحت کارڈ پر علاج کروا سکتا تھا۔مگر اب پنجاب حکومت نے پروکسی مین ٹیسٹ(Proxy mean Test) ختم کردیا۔اب ہر مریض نجی ایمنلڈ ہسپتال پر اپنا علاج 6 کیٹگری پر آیا ہوگا تو اس کا مفت علاج ہوگا۔اگر 6 کیٹگری پر نہیں ہوگا تو جس نجی ایمنلڈ ہسپتال میں زیر علاج ہوگا اس کا بل کا 30 فیصد ادا کرنا ہوگا۔65 سال سے زائد عمر کے افراد کا تمام علاج کارڈیالوجی کے علاوہ ایمنلڈ نجی ہسپتالوں پر مفت ہوسکے گا۔صحت سہلوت کارڈ پر صرف وہی افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو نجی ایمنلڈ ہسپتال میں زیر علاج ہونگے۔اوپی ڈی کا کوئی بھی مریض صحت سہولت کارڈ کا اہل نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں