صوبائی وزیر عامر میر کی زیر صدارت لاہور میں ثقافتی میلے کا انعقاد

15 Sep, 2023 | 04:02 PM

Ansa Awais

(حسن علی)صوبائی وزیر عامر میر کی زیر صدارت لاہور میں ثقافتی میلے کے انعقاد کے لیے تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،  اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہونے والے ثقافتی میلے کو کامیاب بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا دس روزہ میلے میں مختلف ممالک کے سفارت کار بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ لاہور کا ثقافتی میلہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گا۔ ثقافتی میلے کے ذریعے دنیا کو پنجاب کی ثقافت کے مختلف رنگوں اور سیاحتی اہمیت سے متعارف کروایا جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہاثقافتی میلے میں شاپنگ فیسٹول کا اہتمام صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سبب بنے گا۔میلے میں میوزک نائٹس کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔فوڈ کورٹس، مقامی دستکاریوں اور کپڑوں کے سٹال سیاحوں اور ریٹیلرز کی دلچسبی کا مرکز بنیں گے۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز، سیکرٹری ٹورازم آصف بلال لودھی، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ 

مزیدخبریں