شا ہین عتیق ق:بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کا معاملہ ,فیملی جج اجالا عمبر کی عدالت میں پہلی بیوی نے شوہر کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا ،عدالت نے شوہر کے بیرون ملک فرار ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطا بق فیملی سول جج کی عدالت میں چونگی امرسدھو کی ثمرین نے شوہر عمران کے خلاف بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر استغاثہ دائر کیا کہ اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی ،اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے،عدالت نے استغاثے پر عمران کوطلب کیا جو ڈر کر ساؤتھ افریقہ فرار ہو گیا ۔
عدالت نے علم میں آنے پر عمران کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ،عدالت میں شہباز بھٹی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزم ملک سے فرار ہو چکا ،اس کی جگہ کوئی پاور اٹارنی نہیں بن سکتا کیونکہ فوجداری کیس میں ملزم کا پیش ہونا لازمی ہے ،فیملی عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔