تین کم سن بھائیوں کی بوری بند لاشیں کچرے کے ڈھیر سے برآمد

15 Sep, 2023 | 03:33 PM

Ansa Awais

(جمال الدین)تین کم سن سوتیلے بھائیوں کو ہاتھ منہ باندھ کر بوری میں بند کرکے کچرے کے کینٹینر میں پھیکنے کا معاملہ٫، انسداد دہشت گردی عدالت نے7سال اشتہاری رہنے والے ملزم ہارون وارث کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاہنہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔

کاہنہ پولیس نے سات سال اشتہاری رہنے والے ملزم ہارون کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تفتیشی افسر انسپکٹر اصغر بھٹی کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے ملزم ہارون وارث کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور 29 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ملزم ہارون وارث نے 2016 میں اپنے تین سوتیلے بھائیوں کو قتل کیا تفتیشی افسر نے کہا تینوں مقتولین کی عمریں دس بارہ سال تھیں ملزم نے زندہ بچوں کو ہاتھ اور منہ باندھ کر بوری میں بند کیا اور کچرے کے کنٹینر میں پھینک دیا رات میں سانس بند ہونے سے بچے بوری اور کنٹینر میں مر گئے ملزم قتل کا اعتراف کر چکا ہے ۔ملزم کو والد کی دوسری شادی پر غصہ تھا ملزم ہارون وارث سات سال اشتہاری رہا ملزم نے سوتیلی ماں کے تینوں بچوں کو قتل کرکے اسے بے اولاد کر دیا۔

مزیدخبریں