بال سیدھے کرنے کے دوران صحیح طریقے سے کام نہ کرنےپر ہرجانے کا دعویٰ دائر

15 Sep, 2023 | 02:22 PM

شا ہین عتیق :لیڈیز کے بال سیدھے کرنے کے دوران صحیح طریقے سے کام نہ کرنے اور خاتون کے سر میں سوجن اور جلن ہونے پر نبیلہ سیلون گلبرگ کی مالکن کے خلاف صارف عدالت میں ہرجانے کا دعوے دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطا بق صارف عدالت میں لاہور کینٹ کی فوزینہ ندیم نے نبیلہ سیلون گلبرگ کے خلاف دس لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا اس نے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اس نے سیلون میں بالوں کو سیدھا کرانے کے لیے رابطہ کیا کام کے دوران اچانک سر میں جلن شروع ہو گئی اور سر سوج گیا۔

مالکن سے کیمکل غلط لگانے پر اعتراض کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی عدالت نے دعوے پر درخواست گذار کے وکیل کو ابتدا ئی بحث کے لیے 29ستمبر کو طلب کرتے ہوے نوٹس جاری کر دیا۔

مزیدخبریں