امریکی صدر کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

15 Sep, 2023 | 11:45 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا کے صدر جو بائیڈن کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی کہ بیٹے ہنٹر بائیڈن پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پلی بارگین ختم ہونے پر امریکی محکمہ انصاف نے ہنٹر بائیڈن پر باقاعدہ 3 الزامات عائد کر دیے، ہنٹر بائیڈن پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی نشہ استعمال کرنے کے دوران ڈیلر کو دھوکا دے کر آتشیں اسلحہ خریدا۔عہدے پر برقرار صدر کے بیٹے پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدر جو بائیڈن کے خلاف ہاؤس اسپیکر کی جانب سے مواخذہ کی کارروائی کا معاملہ اور شدت اختیار کرنےکا امکان ہے۔

مزیدخبریں