16 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

15 Sep, 2023 | 10:32 AM

 (فاران یامین)فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 16 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، کالر ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

پولیس کے مطابق کالر نے قرض واپس نہ کرنے کی بابت دوسری پارٹی کی کیخلاف ہی جھوٹی 15 کال کر دی،کالر نے قرض واپس کرنے کے بہانے دوسری پارٹی کو فضائیہ سوسائٹی میں بولوایا،پارٹی کے آنے پر کالر ثاقب نے ان کے خلاف ہی ڈکیتی کی 15 کال کر دی۔

کالر سےجائے وقوعہ کی تصدیق کے متعلق دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ واردات نہ ہوئی ہے،دونوں فریقین کا رقم کے لین دین پر پرانہ تنازعہ چل رہا تھا ،ملزم ثاقب کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے  انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا  ہے۔

مزیدخبریں