پہلے سے زیادہ زور سے بولوں گا، حافظ حمد اللہ کا عوام کے نام ویڈیو  پیغام

15 Sep, 2023 | 01:24 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: مستونگ میں بم حملہ میں شدید زخمی ہونے والےپیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ اورجمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بچانے والا مارنے والوں سے بہت زیادہ طاقت ور ہے۔ آج جو میں محفوظ ہوں یہ دوست احباب ساتھیوں، قوم کے عام لوگوں، دینی مدارس کے طلبہ، علما کرام کی دعاوں کی برکت ہے ورنہ ہمارے پاس اس قسم کے بم دھاکوں  کا راستہ روکنے کے لئے قوت نہیں تھی۔اللہ نے بچایا، حوصلہ جوان ہے، کوئی کمزوری نہیں ہے۔ انشااللہ، اللہ تعالیٰ صحت دے گا تو اس سے بھی زیادہ زور سے نکلوں گا، زور سے بولوں گا، کوئی کمزوری نہیں دکھاؤں گا۔

جمعرات کی صبح مستونگ میں سفر کے دوران بم حملہ میں زخمی ہونے والے جمعیت علما اسلام کے سینئیر رہنما حافظ حمد اللہ نےہسپتال میں 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کارکنوں اور عوام کے نام اپنا پیغام جاری کیا۔  حافظ  حمد اللہ نے شبہ ظاہر کیا کہ ان پر مستونگ میں سفر کے دوران ہونے والا بم کا حملہ ریموٹ کنٹرولڈ  بم سے کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکا بہت شدید تھا۔ 

حافظ حمد اللہ نے بتایا کہ جمعرات کی صبح مستونگ میں ان پر ہونے والے بم حملہ کے وقت چار ساتھی گاڑی میں تھے، الحمدللہ چاروں محفوظ ہیں۔ بم دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ حافظ حمد اللہ نے بتایا کہ میں جمعیت علما اسلام کے کارکنوں اورر پوری قوم سے مخاطب ہوں، الحمد للہ رو بہ صحت ہوں، کوئی ایسی پریشانی۔ مشکل مسئلہ نہیں ہے، دعاوں میں یاد رکھیں۔

حافظ حمدہ اللہ نے کہا کہ یہ دھماکے  اور شہادتیں، ہم ان کے لئے حاضر ہیں۔اگر آپ ماضی میں جا کر تاریخ دیکھیں تو قیام پاکستان سے پہلے اور قیام پاکستان کے بعد بھی ، شہادتوں کی اور زخمیوں کی ایک لمبی فہرست ہے لیکن بنیادی چیز یہ ہے کہ جو مارنے والے ہیں، ان سے زیادہ طاقتور بچانے والا  ہے جو اللہ رب العزت ہے، اس پہ ہم ایمان رکھتے ہیں۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہمرا بھروسہ اللہ پر ہے، موت اور زندگی پر اللہ تعالیٰ کے دستِ قدرت میں ہے۔ انہوں نے کارکنوں اور عوام سے درخواست کی کہ وہ دعاوں میں انہیں یاد رکھیں۔ حافظ حمد اللہ نے کہا آج جو میں محفوظ ہوں یہ دوست احباب ساتھیوں، قوم کے عام لوگوں، دینی مدارس کے طلبہ، علما کرام کی دعاوں کی برکت ہے ورنہ ہمارے پاس اس قسم کے بم دھاکوں  کا راستہ روکنے کے لئے قوت نہیں تھی۔اللہ نے بچایا، حوصلہ جوان ہے، کوئی کمزوری نہیں ہے۔ انشااللہ، اللہ تعالیٰ صحت دے گا تو اس سے بھی زیادہ زور سے نکلوں گا، زور سے بولوں گا، کوئی کمزوری نہیں دکھاؤں گا۔

حافظ حمد اللہ کی صحت

جے یو آئی رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کو جمعرات کی سہ پہر آپریشن تھیٹر سے وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔ان کو آج جمعہ کے روز  کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا جائے گا،  حافظ حمداللہ کو آغا خان ہسپتال کراچی لیکر جایا جائے گا،حافظ حمداللہ کو وزیراعلی اپنے خصوصی طیارے میں کراچی منتقل کریں گے۔ 

مزیدخبریں