ایشیا کپ؛ ہم یہ میچ بھی ہار گئے، سری لنکا فائنل کھیلے گا

15 Sep, 2023 | 12:47 AM

سٹی42: سری لنکا نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ کے اہم میچ میں پاکستان کو   دو وکٹوں سے شکست دے دی۔  سری لنکا یہ میچ جیت کر فائنل میں پہنچ گیا جبکہ پاکستانی ٹیم کا ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کا خواب اس شکست سے چکنا چور ہو گیا۔

پاکستان نے بارش کے باعث 42 اوورز تک مختصر کر دیئے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 42 اووروں میں251 رنز بنائے، سری لنکا کی ٹیم نے 42 ویں اوور کی پانچویں گیند تک 250 رنز بنائے تھے، آخری گیند پر اسے میچ  جیتنے کے لئے دو رنز کی ضرورت تھی جو آسانی سے بن گئے۔

اس میچ میں شکست سے ایشیا کپ میں گرین شرٹس کا سفر ختم ہو گیا۔  پاکستان کو شکست دے کر سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزیدخبریں