ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں۔
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتے ہیں اور وزیر توانائی مؤخرکرتا ہے اور ایم کیو ایم کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد نہیں ہو رہی بلکہ صرف فوٹو کھچوائی جا رہی ہیں جبکہ گردشی قرضہ 23 کھرب روپے ہو گیا ہے۔
وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہےاور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔MQM اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا Dچوک پر فیصلہ ہونا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد نہیں،صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے۔گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 15, 2022
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی دونوں ہائیکورٹ سے ملتی ہیں اور اقوام متحدہ کی 160 ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اور عمران خان کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔
لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سےملتی ہے۔اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔ایسادکھائی دیتا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سےبڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 15, 2022