ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 1 ارب 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ

15 Sep, 2022 | 01:15 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے 1 ارب50 کروڑ ڈالر قرض  دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

پاکستان کو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے، دنیا کے متعدد ممالک نے پاکستان کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے, سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے اب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کو ایک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب 50 کروڑ ڈالر قرض کی مد میں دیئے جائیں گے، اور یہ خطیر رقم سماجی تحفظ، غذائی تحفظ اور کاروباری اداروں کے تعاون پر خرچ ہوگی۔

دستاویز کے مطابق 330 ارب روپے کے مساوی رقم بجٹ اسپورٹ کی مد میں فراہم کی جائے گی، ایشیائی ترقی بینک کو کمرشل قرض پر 2 سے 3 فیصد تک سود ادا کرنا پڑے گا، اور اس میں سوا ارب (1.25) ڈالر 7 سال اور 25 کروڑ ڈالر کا قرضہ 25 سالہ مدت کیلئے ہوگا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے۔

مزیدخبریں