عمران خان کا عام انتخابات کے میدان میں اترنے سے پہلے بڑا فیصلہ

15 Sep, 2022 | 01:13 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کے میدان میں اترنے سے پہلے بڑا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے عام انتخابات کے لئے پارٹی تنظیموں کے ساتھ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر نے کا کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پنجاب کے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں ،یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوہدری اور تنظیمی عہدیداران کی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں حماد اظہر نے کہا کہ عام انتخابات کی تیاری قبل از وقت شروع کر دی گئی ہے، حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کریں گے ۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی تنظیمیں اور قیادت امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر رہی ہے۔

مزیدخبریں