ویب ڈیسک: برطانیہ کے کنگ چارلس فاؤنٹین پین لیک ہونے پر ناراض ہوگئے۔
برطانیہ کے کنگ چارلس فاؤنٹین پین سے انک لیک ہو کر انگلیوں پر پھیلنے سے ناراض ہوگئے۔ برطانیہ کے شاہ چارلس نے شمالی آئرلینڈ کا دورہ کیا ۔ اس دوران ایک تقریب میں دستخط کے دوران ان کے پین سے انک لیک ہو کر انگلیوں پر پھیل گئی۔
شاہ چارلس انک لیک ہونے پر نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اورپیچھے مڑ کر اپنے اسٹاف پر انک لیک ہونے پر غصے کا اظہارکیا اور رومال سے انک صاف کی۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے شاہ چارلس کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا نے فوری طورپر شاہ چارلس کو دوسرا پین فراہم کیا۔شاہ چارلس کی پین لیک ہونے پراظہار ناراضگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شاہ چارلس نے دستخط کرنے سے قبل اس دن کی تاریخ بھی پوچھی۔