ملک بھر میں آٹا پھر مہنگا ہو گیا

15 Sep, 2022 | 12:10 PM

ویب ڈیسک :  ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کراچی   میں چکی کا آٹا 120 سے125  روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے جبکہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا ہوگیا، مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا بحران  شدت اختیار کر گیا دوسری جانب ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کر دیاایک ہفتے میں15  کلو تھیلے کی قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1300 سے 1550 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا ہے، صوبے   میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے مہنگی ہونے کے بعد  2100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادھرکوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا100روپے سستا ہو کر 2500 روپے کا ہوگیا ہے، شہر میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں 350 روپے کا اضافہ ہوا اور آٹا ڈیلرز نے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں