(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ سائیڈ لائن پر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جنہیں نیویارک میں پاکستان مشن حتمی شکل دے رہا ہے
. وزیراعظم 19 ستمبر کو نیویارک میں اپنی آمد کے بعد 20 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت بھی کریں گے. افتتاحی اجلاس کے پہلے روایتی مقرر برازیل کے صدر ہوں گے جبکہ جنرل اسمبلی سے دوسری تقریر امریکی صدر جو بائیڈن کی ہو گی.
وزیراعظم شہباز شریف اس بار اقوام متحدہ کی بلڈنگ کے بالمقابل پلازہ ہوٹل میں قیام کریں گے. وزیراعظم سمیت ان کے وفد کے اراکین کے لیے کمرے بک کروا لیے گئے ہیں. معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ آنے والا وفد ان کے پروٹوکول اور سیکیورٹی سٹاف کے علاوہ انتہائی مختصر ہو گا. سیکریٹری خارجہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کے علاوہ پانچ سے چھ دیگر وزراء کی آمد متوقع ہے.