اداکارہ ریشم نےمداحوں سے معافی کیوں مانگی؟جانیے

15 Sep, 2022 | 10:39 AM

زین مدنی : دریا میں شاپر پھینکنے پر اداکارہ ریشم نےمداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ  ریشم نے گوشت دریا میں پھینکا تھا اور ساتھ ہی شاپر بھی پھینک دیا۔اس بات پر ریشم کوسوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا سوشل میڈیا پرتنقید کو دیکھتے ہوئے ریشم نے معافی مانگ لی ہے

قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ ہم انسان ہیں اور غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں، اس میں کوئی بڑی بات نہیں کہ لوگ اتنی تنقید کر رہے ہیں، انہیں کسی کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا۔یاد  رہے کہ دریا میں تھیلیاں پھینکنے پر سوشل میڈیا میں عوام نے ان پر شدید تنقید کی تھی۔

مزیدخبریں