ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق آئی سی سی امپائر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Former ICC Umpire
کیپشن: Former ICC Umpire
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آئی سی سی امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف لاہور میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسد رؤف کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

 66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے، انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔