ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینوں میں سفر کرنیوالے جائیں خبردار، بڑی پابندی عائد

ٹرینوں میں سفر کرنیوالے جائیں خبردار، بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )ٹرینوں میں سفر کرنیوالے مسافروں پر بڑی پابندی،کورونا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے مسافروں کو کل سے ٹکٹ جاری نہیں ہوگا، 16 ستمبر سے ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگوانے والے شہریوں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق ریلوے حکام نے ٹکٹوں کا حصول کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا ہے، مسافر کورونا ویکسین لگوائے بغیر ٹرینوں پر سفر نہیں کر سکیں گے،ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافر ریلوے کے نئے فیصلے پر حیران ہیں، تو بعض افراد محکمے کے اِس بڑے فیصلے کو اچھا اقدام بھی قرار دے رہے ہیں۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات کے مطابق 15 اکتوبر کے بعد دو ڈوز لگانے والے مسافروں کو ہی سفر کی اجازت دی جائے گی۔

دوسری جانب   کورونا وائرس کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)اورحکومت پنجاب کی سفارشات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 15 اضلاع میں لاک ڈاون نافذ ہے،ان اضلاع کے مابین چلنے والی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، منتخب اضلاع کے مابین چلنے والی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند نہ ہو سکی۔

لاہور لاڑی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے اڈا تو بند کیا گیا ہے لیکن اڈے سے چند قدم آگے منتخب اضلاع کے مابین چلنے والی بسوں میں مسافروں کو بیٹھا کر روانگی کے لئے تیار کیا جاتا ہے, اس کے علاوہ مسافروں نے نہ تو پہنا ہوا ہے نہ تو سماجی فاصلہ برقرار رکھا ہوا ہے اور منتخب اضلاع کے مابین چلنے والی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہونے کے باوجود لاڑی اڈا انتظامیہ ٹرانسپورٹ چلا رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer