موٹر سائیکل سوار نوجوان بس کے نیچے آگیا؛ دل دہلادینے والی ویڈیو

15 Sep, 2021 | 11:11 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ٹریفک حادثات کا ہونے کی اہم وجہ قوانین کو نظرانداز کرنا اور تیزرفتاری سے اوور ٹیک کرتے گاڑی چلانے، آئے روز ایسے خوفناک حادثات کی ویڈیو دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، سوشل میڈیا پر ایسے ہی خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی ہوئی بس کے نیچے آگیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹریفک حادثات ہونے کی اہم وجہ سٹرک پر آکر قوانین کو نظرانداز کرنا جس کے باعث بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے،ایسے عمل میں کبھی کبھار جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑسکتا ہے جبکہ ہولناک حادثات میں اکثر دیکھا گیا کہ ڈرائیور،مسافر معجزاتی طور پر بچ جاتے ہیں، ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، واقعہ بھارتی ریاست  گجرات میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ٍویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے جلد بازی کرتے ہوئے بس سے آگے نکلنے کی کوشش کی اس دوران وہ بس کی ٹکر سے گر کر اس کے نیچے آگیا،ڈرائیور نے فوری بریک لگا کر بس روک لی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار کی زندگی بچ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بس کے نیچے سے نکل رہا ہے اور حادثہ دیکھ کر رکنے والے دوسرے افراد اس کی خیریت دریافت کررہے ہیں،موٹر سائیکل سوار کے ساتھ پیش آئے حادثے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے موٹر سائیکل سوار کو قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بس سے آگے نکلنے کی کوشش میں اس کی جان بھی جاسکتی تھی۔‘

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بس ڈرائیور نے فوری بریک لگا کر اس کی زندگی بچالی۔‘

 
 

مزیدخبریں