( ویب ڈیسک)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کئی مواقع پر قو می کرکٹ ٹیم کو بحران سے نکالا۔ان کی شاندار بلے بازی اور گیندبازی نے ٹیم کو کئی میچ جتوائے۔انہوں نے اپنی تیسری بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اس کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اجوہ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کے لیے خوب صورت تہنیتی پیغام بھی لکھا۔
سابق کپتان نے انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری تیسری بیٹی کی سالگرہ کا دن ہے جو کہ میری آنکھوں کا تارا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تمہیں ہمیشہ خوشیاں نصیب کرے اور تمہارے لیے محبت کا رشتہ ہر وقت قائم رہے۔