پٹرول سمیت تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافہ کر دیا گیا

15 Sep, 2021 | 09:58 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)حکومت نے مہنگائی پر مزید پٹرول چھڑک دیا۔پٹرولیم  5 روپے لٹر مہنگا کردیا،نئی قیمتوں کا اطلاق  16 ستمبر سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا،پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دیدی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے کا اضافہ کردیاگیا۔

 ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔

مزیدخبریں