سلمان خان اور کترینہ ترکی سے اچانک غائب ہو گئے،مگر کیوں؟  

15 Sep, 2021 | 08:38 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ کا ترکی شیڈول پورا کرنے کے بعد اچانک آسٹریلیا پہنچ گئے۔ اجازت کا مسئلہ ہونے پر فلم کی شوٹنگ کو طے شدہ وقت سے پہلے مکمل کرنا پڑا ہے۔

   تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارسلمان خان ان دنوں فلم ’ٹائیگر 3 ‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، فلم کی شوٹنگ روس سے ختم کرنے کے بعد سلمان خان اور کترینہ کیف نے ترکی میں کچھ ایکشن سیکونس اور ایک گانا شوٹ کیا وہ ترکی میں 15 دن تک ٹھہرے۔ 

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ ترکی کا شیڈول طے وقت سے پہلے پورا کیا گیا ہے اور سلمان خان ٹیم کے ساتھ آئندہ شیڈول کے لئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ ترکی میں اجازت کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے طے وقت سے پہلے یہاں کا شیڈول (Tiger 3 Shooting Shedule) پورا کیا گیا۔ میکرس نے تین ہفتے کے لئے ایک شیڈول تیار کیا تھا لیکن انتظامیہ نے کووڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے صرف 15 دنوں کے لئے اجازت دی تھی۔

  سلمان خان جو عام طور پر صبح جلدی شوٹنگ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں وہ بھی سیٹ پر صبح موجود رہے اور دیر شام تک رہتے تھے۔ انہوں نے کترینہ کیف  اور عمران ہاشمی  کے ساتھ کچھ فائٹ سیکونس اور ایک گانے کی بھی شوٹنگ کی ۔

مزیدخبریں