ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویکسین لگوانے سے گریز؛ 12 لاہوریئے جان کی بازی ہار گئے

 ویکسین لگوانے سے گریز؛ 12 لاہوریئے جان کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پابندیاں لگانے کے عمل پر عمل درآمد سختی سے نہ ہونے سے ویکسین لگوانے والے شہریوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق پابندیاں کا جب اعلان کیا تھا تب ایک دن میں لاہوریوں نے 1 لاکھ سترہ ہزار 767 افراد نے ویکسین لگوائی جب کے ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر جب سختیاں نہیں کی گئی تو آج ویکسین لگوانے والوں کی تعداد تقریباً نصف ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہوریوں نے 65 ہزار 75 افراد نے ویکسین لگوائی۔

دوسری طرف شہر بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ، 15 سے 18 سال عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن بھی شروع کر دی گئی ہے ،15 سے 18 سال تک کے بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جا رہی ہے اور بچوں کو بغیر رجسٹریشن، پن کوڈ اور صرف ب فارم کی بنیاد پر ویکسین لگائی جا ری ہے ۔

ایکسپو سنٹر میں عام شہریوں کو بھی پہلی خوارک میں فائزر ویکسین لگانی شروع کر دی گئی ہے،شہریوں کی بڑی تعداد ویکسی نیشن کے لئے ایکسپو سنٹر پہنچ رہے ہیں۔

شہر میں کوروناکےوارجاری ہیں جس کے باعث مثبت کیسز کی شرح کم نہ ہو سکی،شہر میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح11فیصد ریکارڈ کی گئی،کورونا وائرس کے589نئےمریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 24 گھنٹوں میں وائرس مزید12قیمتی زندگیاں نگل گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer