(زین مدنی )سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا ہے, سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنی نئی تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی، تصویر کو 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، سول میڈیا پر ان کو اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے،عائزہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں بالکل مختلف نئے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
عائزہ خان نے ان میں سے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک اور نئے سفر کا آغاز،عائزہ خان کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں ان کے مداح ان کی بے انتہا تعریفیں کر رہے ہیں۔
تصویردیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں: https://www. instagram.com/p/CTwMm88gLaY/