(اکمل سومرو)ڈگری کا نام تبدیل نصاب 25 سال پرانا، ہائر ایجوکیشن کمیشن ایسوسی ایٹ ڈگری کا نیا کریکولم تین سال بعد بھی تیار نہ کر سکی،ایسوسی ایٹ ڈگری میں بی اے کا نصاب مزید ایک سال پڑھایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈگری کا نام تبدیل نصاب 25 سال پرانا پڑھایا جارہا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن ایسوسی ایٹ ڈگری کا نیا کریکولم تین سال بعد بھی تیار نہ کر سکی،یونیورسٹیوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری میں بی اے کا 25 سال پرانا نصاب رائج ہے، ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری میں بی اے کا نصاب مزید ایک سال پڑھایا جائے گا۔
ایسوسی ایٹ ڈگری میں امتحانی سسٹم سالانہ سے سمیسٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے،سمیسٹر سسٹم میں بھی بی اے کا پرانا نصاب طلبہ کو پڑھایا جائے گا،پرائیویٹ یونیورسٹیز بھی ایسوسی ایٹ ڈگری میں بی اے کا نصاب پڑھا رہی ہیں۔
ہائرایجوکیشن کمیشن نے انڈر گریجویٹ پالیسی کے تحت کریکولم کی تیاری کی ذمہ داری لی تھی، انڈر گریجویٹ پالیسی کے تحت بی ایس آنرز کا کریکولم بھی ایچ ای سی نے تیار کیا تاہم ایسوسی ایٹ ڈگری کا نصاب تین سال بعد بھی تیار نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات کے لئے رولنمبر سلپس جاری کر دیں،ایسوسی ایٹ ڈگری 2021 پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 24 ستمبر،ایسوسی ایٹ ڈگری 2020 پارٹ ون اور ٹو کے سپلیمنٹری امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہوچکے ہیں،ایسوسی ایٹ ڈگری کے عملی امتحانات 11 اکتوبر سے ہوں گے۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق پرائیوٹ امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپس ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ ریگولر امیدوار رولنمبر سلپس کے لئے متعلقہ کالج رابطہ کریں۔