عمران یونس: لاہور سمیت ملک بھر کی جامعات میں تھیسز اور ریسرچ کا کام رک جانے کا خدشہ،تحقیقی مقالہ جات میں چربہ سازی پکڑنے والی سافٹ ویئر کمپنی ٹرنٹن اور ایچ ای سی کے درمیان معاہدہ بحال نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء کے تحقیقی مقالہ جات میں چربہ سازی پکڑنے والی سافٹ ویئر کمپنی ٹرنٹن نے پاکستانی جامعات کی سروس معطل کرنے کے حوالے سے اعلان کر دیا ہے۔ٹرنٹن انتظامیہ اور ایچ ای سی کے درمیان معاہدہ جون میں ختم ہوا جو تاحال بحال نہیں ہو پایا۔
ٹرنٹن انتظامیہ کی جانب سے جاری ای میل کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث سروس نہیں دیں گے، جس کے بعد پنجاب کی تمام جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تھیسز جمع نہیں ہو سکیں گے۔ اساتذہ ، طلباء کے ریسرچ پیپرز کا پلیجرازم چیک نہ ہونے کے باعث قومی و بین الاقوامی مقالہ جات میں جمع نہیں ہو سکیں گے۔
اساتذہ اور طلباء کے مطابق جامعات میں تھیسز اور ریسرچ پیپرز کا کام رک جائے گا اور بی ایس اور ماسٹرز کے طلباء کی اسائنمنٹس کا پیلجرازم چیک کا عمل بھی معطل ہوجائے گا۔