ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈن ہاؤسنگ کیس : نیب نےایک  ارب کی ریکوری کرلی

 ایڈن ہاؤسنگ کیس : نیب نےایک  ارب کی ریکوری کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایڈن ہاؤسنگ کیس متاثرین کیلئےریکوری کادروازہ کھل گیا، نیب نےایک  ارب مالیت پر مشتمل پہلی اہم ریکوری مکمل کر لی گئی.
 تفصیلات کے مطابق  ایڈن ہاؤسنگ کیس کے متاثرین کی ریکوری کا معاملہ، نیب نے ایک  ارب مالیت پر مشتمل پہلی اہم ریکوری مکمل کر لی ، ایڈن پراجیکٹس کے مالک ڈاکٹر امجد کی رحلت کے باوجود نیب لاہور ٹیم متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے سرگرم عمل رہی، ایڈن ہاؤسنک کیس میں لگ بھگ 11800 متاثرین اربوں روپے واپسی کیلئے کئی سالوں سے منتظر ہیں۔

مرحوم ڈاکٹر امجد لاہور ہائیکورٹ سے مشروط ضمانت پر پاکستان آئے تاہم اس دوران انکی وفات ہوگئی، مرکزی ملزم کی وفات کے باوجود نیب کیجانب سے ایک ارب کی ابتدائی ریکوری کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق  نیب لاہور کیجانب سے 2019 میں ایڈن انتظامیہ کیخلاف 25 ارب مالیت پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا گیا تھا، ایڈن انتظامیہ کیجانب سے 15 ارب کی پلی بارگین کی درخواست نیب کیجانب سے تاحال مسترد کر دی گئی ہے، نیب لاہور ٹیم 25 ارب کی پلی بارگین کی خواہاں ہے تاکہ متاثرین کے نقصانات کا خاطرخواہ ازالہ ہو سکے، نیب لاہور نے ایڈن انتظامیہ کے 25 ارب مالیت پر مشتمل اثاثہ جات بھی منجمد کر رکھے ہیں، تمام منجمد شدہ اثاثہ جات نیب کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی ٹرانسفر کئے جا سکتے ہیں نہ ہی فروخت کیے جا سکتے ہیں۔