میٹرک کے طالب علم نے موٹرسائیکل کے انجن سے جیپ تیار کرلی

15 Sep, 2021 | 02:00 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، خانیوال کے میٹرک کے طالب علم حسن نے موٹر سائیکل انجن لگا کر جیپ تیار کر کے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد حسن نے موٹر سائیکل کے انجن سے جیپ تیار کر لی ہے۔ محمد حسن کا کہنا ہے کہ جیپ ایک لیٹر میں 25 کلو میٹر سفر طے کرتی ہے،پہلے جیپ کا ماڈل تیار کیا پھر اس پر کام کیا۔ نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ بچپن سے ہی کچھ منفرد کرنے کا شوق تھا، حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو جدید کار بنا سکتا ہوں۔  

مزیدخبریں