آج کے سبزیوں پھلوں اور گوشت کے نرخ

15 Sep, 2021 | 01:37 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:    ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس جاری کر دئیے ہیں۔

 آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کا 65 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے جبکہ آلو درجہ دوئم کا 60 روپے میں دستیاب ہے۔ آلو شوگرفری اول 42، آلو شوگر فری دوئم 39 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔  پیاز درجہ اول 60 روپے، پیاز درجہ دوئم 52 روپے اور پیاز درجہ سوئم 45 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ ٹماٹر درجہ اول 50، ٹماٹر درجہ دوم 45 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ سوئم 40 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ لہسن دیسی 150 اور لہسن چائنہ 245 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ادرک چائنہ 385 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے ۔ کھیرا دیسی 73 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔

 بینگن 37 روپے، پھول گوبھی 83 روپے، شملہ مرچ 130، شلجم 93 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ سبز مرچ اول 73 اور سبز مرچ دوئم 52 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ لیموں دیسی 135 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔  سیب کالا کولو پہاڑی اول 155، سیب دوئم 80، سیب گاچہ اول 150، گاچہ دوئم 93 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے ۔انگور 155، انگور بدانہ 105، انگور سندر خانی 250 اور انگور کالا 175 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ کیلا درجہ اول 75، کیلا دوئم 47 اور کیلا سوئم 35 روپے فی درجن میں دستیاب ہے اور انار قندھاری 155 اور انار دیسی 185 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے ۔

آم چونسہ سفید 150، آم دیسی 58، امرود 70، ناشپاتی 125 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔کھجور ایرانی 260 اور کھجور اصیل 155 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور انگور گولہ 155، آڑو اول 230 جبکہ آڑو دوئم 100 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ زندہ برائلر مرغی 201، گوشت برائلر مرغی 291 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔
 
 

مزیدخبریں