عرفان ملک: لاہور پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا، اے اور بی کیٹیگری اشتہاریوں کےشناختی کارڈ سیمت شناختی دستاویزات بلاک کردی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے اشتہاریوں کےشناختی کارڈز اور دیگر شناختی دستاویزات بلاک کرنے کیلئے نادرا کو خط لکھ دیا گیا۔ یاد رہے 856 اے کیٹیگری اور 9 ہزار سے زائد بی کیٹیگری کے اشتہاری ہیں۔ شناختی کارڈ بلاک ہونےسے جائیدادیں اوربینک اکاؤنٹس منجمدہوجائیں گے جبکہ سفر کرنا بھی مشکل ہوجائے گا۔
ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے جائیں گے جبکہ ان کے نام پر موجود پراپرٹیز کی خریدوفروخت نہیں ہوسکے گی۔ اشتہاریوں کے نام پر موجود موبائل فونز کی سمیں بھی بلاک کردی جائیں گی۔