ویب ڈیسک : ملک بھرمیں کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 73 اا فراد انتقال کرگئے، جبکہ 2 ہزار 714 نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکےتازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 73 اموات، 2 ہزار 714 نئےکیسزرپورٹ ہوئے،ملک میں مثبت کیسزکی شرح 4.78فیصد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ24 گھنٹےمیں 56 ہزار733 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، جبکہ کوروناسےاموات کی تعداد 26 ہزار 9 سو 38 ہو گئی،این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 991، سندھ میں 7 ہزار 192 ، خیبرپختونخوامیں 5 ہزار 310 اوراسلام آبادمیں 892،بلوچستان میں 344 اورگلگت بلتستان 182 اموات کی تعداد ہوچکی ہے، آزادکشمیرمیں کورونا سےاموات کی تعداد 727 ہے ۔
Statistics 15 Sep 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) September 15, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 56,733
Positive Cases: 2714
Positivity % : 4.78%
Deaths : 73
Patients on Critical Care: 5122
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 804، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 429، پنجاب میں 4 لاکھ 16 ہزار901، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار293، بلوچستان میں 32 ہزار658، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 490 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 198 ہو گئی ہے۔