گداگروں، منشیات فروشوں، پتنگ بازوں اور اشتہاری مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

15 Sep, 2021 | 08:57 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42: سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،جرائم کی صورتحال اور اہلکاروں کی کارکردگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  

اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری، ایس ایس پی آپریشنز وقار شعیب قریشی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن منصور امان اور تمام آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ کے ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں زیادتی، بدفعلی اور خواتین پر تشدد کے واقعات سمیت دیگر جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمودڈوگر کا  گداگروں، منشیات فروشوں، پتنگ بازوں اور اشتہاری مجرموں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن  کا حکم ۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر  کا کہنا ہے کہ مقدمہ کےاندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،دوران تفتیش میرٹ پرسمجھوتہ نہ کیا جائےاور انصاف کے متلاشی شہریوں کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

مزیدخبریں