ٹیکس دفاترکے افسران کے تقرروتبادلے

15 Sep, 2020 | 11:38 PM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) ایف بی آر میں اصلاحاتی جھٹکے جاری، ٹیکس دفاتر کی فنکشنل ڈویژن اور نام کی تبدیلی کے بعد بڑی اکھاڑ پچھاڑ، چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس آمنہ حسن نے 62 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔

ڈپٹی کمشنر ہائدہ سجاد کو چیف کمشنر آفس میں تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اکبر علی میوء کو چیف کمشنر کا سٹاف آفیسر ون، آئی آر او طارق سعید گھمن کو سٹاف آفیسر فور، ڈپٹی کمشنر انعم طاہر، اسسٹنٹ کمشنر نائمہ شمائل اور محمد فرخ اسلم کو آڈٹ ون میں تعینات کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد جاوید اقبال، سید عثمان شاہ، حنا مصطفیٰ، آئی آر او وسیم احد ملک کو آڈٹ ون، آئی آر او نثار حسین، عاکف سہیل کو آڈٹ ون، ڈپٹی کمشنر عاطف نواز وڑائچ، یاسر منصور عالم بٹ، محمد حسنین شمیم اور اے سی شرمین قمر کو آڈٹ ٹو تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر حرا فہیم خان، اسد معین، آئی آر او عبدالرشید خان، غلام دستگیر، محمد ندیم چغتائی کو آڈٹ ٹو، ڈپٹی کمشنر طالب حسین، مہرین یوسف، نوید اختر، نرجس شاہین علی خان، محمد عدنان، سید اقراء منور کاظمی کو آڈٹ تھری میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد علی تاج، ذیشان وقاص چوہدری، محمد اظہر ملک، محمود احمد ناصر کو آڈٹ تھری اور ڈپٹی کمشنر ظہور احمد کا تبادلہ کردیا گیا۔

ناصر جمال شاہ، آئی آر او محمد افتخار احمد، ڈپٹی کمشنر افتخار مسعود خان، زینب اسد منیر، اے سی احمد اکمل، محمد یوسف اسماعیل، سارہ عمران کو انفورسمنٹ ون، انفورسمنٹ آفیسر عباس علی انجم، سید عمران رضا زیدی، محمد نوید بٹ، طاہر پرویز کے انفورسمنٹ ون میں تبادلے کردیئے گئے ہیں۔                                                                                 

ڈپٹی کمشنر عمران علی شاہ، سارہ خان، شازہ شازدے رحیم، بلال ضیاء کا انفورسمنٹ ٹو، آئی آر او محمد عثمان خان، وحید محمود، عبدالوحید، محمد ندیم ، آئی آر او ارشد علی اور شرافت علی کا بھی انفورسمنٹ ٹو میں تبادلہ ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری مرتضیٰ علی اکبر، محمد ندیم اسد، محمد خان، مستور نجیب، سجاد حسین، عارف چوہدری، ذوالفقار علی اور عبدالرحمٰن کو لیگل میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں