(سعید احمد سعید) برٹش ائیروئیز نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے براہ راست فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، برطانوی ائیر لائن 14اکتوبر سے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گی۔
برٹش ائیر نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے براہ راست فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا، برٹش ائیر لائن لندن سے لاہور کے لیے بوئنگ 787 طیارے استعمال کرے گی، برطانوی ائیر لائن 14اکتوبر سے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گی، اس حوالے سے ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹوں کی سیل بھی شروع کردی گئی ہے، پروازیں لاہور سے لندن براہ راست چلائی جائیں گیں۔اس سروسز کو بعدازاں مانچسٹر، امریکہ اور کینیڈا تک بڑھانے کے حوالے سے غور بھی جاری ہے۔
We’re excited to be launching our new 4-times weekly service to Lahore, Pakistan on 12th October 2020. The route will be operated by a 787-8 and is available to book now at https://t.co/2Ty8CEO0Dq. pic.twitter.com/ATHkVftEGf
— British Airways (@British_Airways) September 15, 2020
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹرکرسچن ٹرنرنے اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور میں فضائی سروسزکا آغاز پاکستان پراعتماد میں اضافہ کی واضح مثال ہے، اس سروس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، یہ فضائی سروس تجارت، سیاحت اور عوامی سطح پر فائدہ مندہو گی، ذرائع کے مطابق برٹش ائیر کی سکیورٹی ٹیم رواں ماہ لاہور ائیرپورٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے لاہور آئے گی اور بعدازاں باقاعدہ پہلی پرواز کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
برٹش ایئرویز نےلاہور سے لندن ہیتھرو کیلئے براہ راست پروازوں کا آج اعلان کیا ہے- برٹش ایئرویز 14 اکتوبر 2020 سے ہفتہ میں چار دن لاہور ، پاکستان سے لندن ہیتھرو کے لئے براہ راست پرواز شروع کرے گی #UKPakDostihttps://t.co/QOevKY9twR
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) September 15, 2020
برٹش ایئرویز پہلے ہی اسلام آباد سے روزانہ ایک فلائیٹ چلا رہی ہے جنھیں وبا کے باعث معطل کر دیا گیا تھا لیکن حال ہی میں ان پروازوں کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد
لاہور اور لندن کے درمیان دونوں اطراف کا اکانومی کرایہ 657 پاؤنڈ سے شروع ہوگا جبکہ ورلڈ ٹریولر پلس کا کرایہ 998 پاؤنڈ جبکہ کلب ورلڈ کا کرایہ 1806 پاؤنڈ سے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ برٹش ایئرویز نے 20 ستمبر 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے چند دن بعد ہی اسلام آباد کے لیے اپنی براہِ راست پروازیں بند کردیں تھی۔ برٹش ایئرویز اُن دنوں اسلام آباد کے لیے ہفتے میں چھ پروازیں چلاتی تھی اور پی آئی اے کے علاوہ واحد دوسری ائیرلائن تھی جو ڈائریکٹ فلائٹ چلایا کرتی تھی۔
پاکستان میں سکیورٹی کی عمومی صورتحال میں بہتری کے بعد برٹش ایئرویز نے 2018 میں ان فلائٹس کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور جون 2019 میں یہ بحال کر دی گئی تھیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ برٹش ایئرویز لاہور سے لندن تک براہ راست پرواز شروع کر رہی ہے۔