ریلوے ہیڈکوارٹرز سے شراب کی خالی بوتلیں برآمد

15 Sep, 2020 | 07:16 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) ریلوے ہیڈکوارٹرز سے شراب کی خالی بوتلیں ملنا معمول بن گیا، ریلوے انتظامیہ شراب کی بوتلیں لانے والے کا سراغ نہ لگا سکی۔
ریلوے ہیڈکوارٹرز سے شراب کی خالی بوتلیں ملنا معمول بن گیا۔ریلوے انتظامیہ شراب کی بوتلیں لانے والے کا سراغ نہ لگا سکی۔ ریلوے پولیس کی تعیناتی کے باوجود شراب ہیڈکوارٹر دفاتر میں لائی جانے لگی۔ہیڈکوارٹر داخلی راستوں پربھی چیکنگ کا باقاعدہ انتظام موجود نہیں۔

سرعام شراب کی دفاتر میں ترسیل سے افسران و ملازمین میں تشویش کی لہر پھیلنے لگی، اعلی افسران کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اس قسم کی کارروائیوں سے ہیڈکوارٹر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈپٹی جنرل مینجر اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ہیڈکوارٹر کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کوبہتر کریں۔

مزیدخبریں