موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے پالیسی مرتب

15 Sep, 2020 | 05:52 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اور اتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار، موبائل فون سیٹوں کی مقامی سطح پر تیاری و اسمبلنگ کے فروغ اور ان کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے پالیسی مرتب کر لی گئی۔

ترجمان پاکستان ٹیکی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق (پی ٹی اے) نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2 جون، 2020 کو جاری کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اینڈ اتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار کیا۔ اس حوالے سے تمام ٹیلی کام صارفین، اسٹیک ہولڈرز اور عوام کو پی ٹی اے کی جانب سے دیے گئے لنک پر دستیاب ڈرافٹ کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کے حوالہ سے عام شہری پی ٹی اے کی آفیشل ای میل کے ذریعے بھی 5 اکتوبر 2020 تک اپنے تاثرات جمع کراسکتے ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سیٹوں کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کم، درمیانے اور اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فونز کی ملکی سطح پر تیاری کے لئے کوشاں ہے جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فون سیٹوں کی تیاری میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں