ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب جانے اور آنے والے مسافروں کیلئے ایس او پیز جاری

سعودی عرب جانے اور آنے والے مسافروں کیلئے ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سعودی حکومت کی جانب سے مرحلہ وار فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا معاملہ، پی آئی اے نے سعودیہ جانے اور آنے والے مسافروں کے لیے ایس او پیز جاری کر دئیے۔

 سعودی حکام کی ایوائزری کے بعد پی آئی کی جانب سے مسافروں کےلیے ایس او پیز جاری کر دئیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق ائیرلائینز عرب ممالک کے مسافروں کو ہی سعودیہ لا اور واپس لےجا سکتی ہے۔اقامہ ہولڈر، ایگزٹ اینڈ انٹری ویزہ اور وزٹ ویزہ کے مسافر بھی سفر کر سکیں گئے۔سعودیہ جانے سے 48گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ جمع کروانا لازمی ہو گا۔ اور مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھرنا لازمی ہو گا۔

انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، چغتائی لیب، اسلام آباد ڈائیگنوسٹک، شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، ایکسیل لیب، الشفاء لیب سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت، ایس او پیز کا اطلاق 15ستمبر سے ہو گا۔