ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی مہنگی ترین سبزی،قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

دنیا کی مہنگی ترین سبزی،قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :عام استعمال ہونے والی سبزیوں سے سبھی واقف ہیں ،آلو،مٹر ،گوبھی ،پیاز ،ٹماٹر سے کون واقف نہیں،ان کے تھوڑے سے ریٹ بڑھ جائیں تو آسمان سر پر اٹھا لیا جاتا ہے،اب ایک ایسی سبزی دریافت ہوئی ہے جو دنیا کی مہنگی ترین سبزی ہے۔ آج ہم آپ کو مشرومز کی ایک ایسی قسم کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو دنیا کی مہنگی ترین سبزی قرار دی جاتی ہے اور اس کی قیمت اتنی ہے کہ سن کر آپ مبہوت رہ جائیں گے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ ہمالین مشرومز ہیں جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے دامن میں پیدا ہوتے ہیں۔ شہد کے چھتے کی طرح نظر آنے والے ان مشرومز کی دنیا میں اس قدر مانگ ہے کہ یہ لگ بھگ 30ہزار بھارتی روپے (تقریباً 68ہزار پاکستانی روپے) فی کلوگرام کی قیمت میں فروخت ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ زعفران اور کستوری کے ہم پلہ خیال کیے جاتے ہیں۔

 
 
یہ مشرومز بھارتی ریاستوں ہماچل پردیش اور اترن چل سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر اور کچھ پاکستانی علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ ان مشرومز کا نام ’ گوچی ‘ (Gucchi)ہے اور ان کی قیمت اس قدر زیادہ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ انہیں باقی مشرومز کی طرح کاشت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ صرف قدرتی طور پر ہی اپنے ماحول میں اگتے ہیں۔ بارش کے موسم میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں یہ مشرومز کافی مقدار میں اگتے ہیں اور غذائیت میں مشرومز کی باقی اقسام سے کہیں بہتر ہوتے ہیں۔ ان میں منرلز، فائبر، آئرن اور وٹامن ڈی سمیت دیگر غذائی اجزاءبھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ جسم میں تیزابی مادوں کو جمع ہونے سے روکنے اور کولیسٹرول کو مستحکم رکھنے کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer