(علی اکبر)وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ایک بار پھر سے شروع ہو رہی ہیں ، طلباء کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کئی ماہ کے وقفے کے بعد آج سے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ایک بار پھر سے شروع ہو رہی ہیں، طلباء کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ہم سکولوں میں طلباء اور اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مفت کریں گے تاکہ کورونا کی وبا دوبارہ صوبے میں سر نہ اٹھا سکے۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نےسکول دوبارہ کھولنےاور طلباء کی سکول واپسی کےحوالےاہم ٹویٹ کیاتھا،مراد راس کا کہنا ہے کہ طلباء،اساتذہ اوران کے خاندانوں کی زندگی سب سےزیادہ اہمیت کی حامل ہے،انکا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں مکمل اور جامع انداز میں نبھانےکی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہناتھا کہ تعلیمی ادارے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کل سےکھولے جائیں گے،حکومت پنجاب کی جانب سےجاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ آج 15ستمبرسےملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، سکول کھولنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں، تعلیمی اداروں کی ایس اوپیز کے تحت طلباکا فیس ماسک پہنا اور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا ۔نہم ، دہم جماعت سمیت کالجز اور یونیورسٹیز کو آج کھول دیا گیا ہے۔ سکولوں میں بچوں کو ترتیب سے بٹھانے کے لئےشیڈول کلاس رومز کے باہر آویزاں کردیئے گئے ۔
بچوں کا روزانہ کی بنیاد پر بخار چیک کیا جائے گا۔ بچوں کی صحت کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔ بچوں کو سکول میں صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے ٹمپریچر گن ، ہینڈ اسنٹائزر اور فیس ماسک بھی خرید لیے گئے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ کھانسی ،زکام یا بخار کی صورت میں اساتذہ و بچوں کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیس ماسک بچے گھر سے لے کرآئیں گے۔آدھے بچے ایک دن اور آدھے اگلے روز آئے گے۔سکول ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ بچوں کو صحت مند ماحوال فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی۔