ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بِل ٹائم پر آجاتا ہے: شاہد آفریدی

بِل ٹائم پر آجاتا ہے: شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی گھر میں مسلسل بجلی کی عدم فراہمی پر برہم ہوگئے، شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل لوڈشیڈنگ پر برہم ہوگئے، ان کا کہناتھا کہ بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتےکے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی میں نہ بارش ہورہی ہے لیکن پھر بھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ بتادیں۔‘

سابق کپتان کا مزید کہناتھا کہ اُن کے گھر  تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔شاہد آفریدی نےاظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی آتی نہیں مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔‘ان کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام بھی حمایت میں اٹھے کھڑے ہوئے اور ملے جلے کمنٹس کرنے لگے۔

رواں سال شہر قائد میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا،گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا،این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں مزید 14 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھی۔ جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 233 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 89 کم عمر بچوں سمیت 39 خواتین و 105 مرد شامل ہیں۔

 بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 195 افرادجاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 16، سندھ میں 84، بلوچستان میں 19، کشمیر میں 10 جبکہ گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer