پولیس انسپکٹر کی سی سی پی او آفس کے باہر بچوں سمیت خود سوزی کی دھمکی

15 Sep, 2020 | 10:31 AM

Sughra Afzal

کوئنز روڈ (عابد چودھری) گجرپورہ ٹارچر سیل میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو حراست میں لینے پر انسپکٹر احمد رضا کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔ انسپکٹر نے مبینہ طور پر سی سی پی او کے گالیاں دینے بیوی بچوں سمیت خودکشی کی دھمکی دے دی۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر احمد رضا نے بیوی بچوں سمیت سی سی پی او دفتر خودسوزی کی دھمکی دی۔ ویڈیو میں انسپکٹر احمد رضا کا کہنا ہے کہ سی سی پی او عمر شیخ نے دفتر بلا کر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور ایک سال قبل ہونے والے وقوعہ پر دوبارہ مقدمہ درج کرا دیا، سی سی پی او اپنی نوکری بچانے کیلئے قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔

 احمد رضا کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال قبل ہونیوالے وقوعہ کی انکوائری بھگت چکے ہیں، کس کے آگے التجا کروں ہمارے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے اور انصاف نہ ملا تو فیملی کے ہمراہ سی سی پی او آفس کے باہر خودکشی کرلوں گا اور تحریر لکھ کر جاؤں گا کہ اس کے ذمہ دار عمرشیخ ہیں۔

 واضح رہےکہ کچھ روز قبل لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ ڈکیتی و زیادتی کے واقعے کے بعد سی سی پی او لاہور  نےمتنازعہ بیان بھی دیا تھا،سی سی پی او لاہور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی ، وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں جہاں آبادی تھی؟خاتون نے گھر سے نکلتے وقت  گاڑی کا پٹرول کیوں چیک نہیں کیا۔سی سی پی او کے بیان کی  سیاسی،سماجی اورعوامی حلقوں نے شدید مذمت کی، گزشتہ روز  گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد عمر شیخ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے،میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر میری گفتگو سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔

مزیدخبریں