گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

15 Sep, 2019 | 10:24 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) پنجاب کے 33 ویں گورنر چوہدری محمد سرور کو ایک اور اعزاز مل گیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 33 ویں گورنر پنجاب کو ایک اور اعزاز مل گیا۔ معروف اخبار ہیرلڈ کی جانب سے انہیں اسکاٹ لینڈ کے ان پچاس افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے دنیا کو تبدیل کیا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے پر ان کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں ہیرلڈ والوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ان پچاس افراد کی فہرست میں شامل کیا جنہوں نے دنیا بدلی، کہتے ہیں انہیں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ سے محبت ہے۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان دونوں ملکوں میں خدمات سرانجام دیں۔

ہیرلڈ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد سرور برطانیہ میں صرف پہلے مسلم ایم پی ہی نہیں بلکہ پہلے ایشین ہیں جو اسکاٹ لینڈ میں ایم پی بنے۔ فیصل آباد سے اسکاٹ لینڈ روزی روٹی کمانے کے لئے آئے اور امیر انسان بن کر پاکستان واپس لوٹے۔  کیش اینڈ کیریز بزنس میں انہوں نے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بدلیں اور لیبر پارٹی میں شاندار سیاسی کیرئیر بنایا۔

اب  صوبہ پنجاب کے 33 ویں گورنر ہیں۔ محمد سرور 1979 میں اسکاٹ لینڈ منتقل ہوئے اور پہلے مسلم ایم پی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزیدخبریں