(عمر اکمل) مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے سعدیہ تیمور نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا، خط میں25جولائی 2018ء کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرا نے کا مطالبہ کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ تیمور نے خط میں کہا ہےکہ عام انتخابات میں مسلم لیگ( ن) کو شکست دینے کے لیے نگران حکومت نے حکومتی مشینری کا استعمال کیا، دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے 25 جولائی 2018ء کے انتخابات کو غیر شفاف قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے مطالبے پر دھاندلی زدہ حلقے کھلوانے کے اعلان سے یوٹرن لے لیا، جبکہ عوام چوری شدہ مینڈیٹ پر تاریخ ساز احتجاج کررہی ہے، 25 جولائی 2018 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں۔
سعدیہ تیمور کا کہنا تھا کہ یوم جمہوریت پر چیف الیکشن کمشنر حقیقی جمہوریت کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔